7 جولائی، 2026، 10:15 PM

نجف اشرف شہید رہبر انقلاب اسلامی کے تاریخی استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار

نجف اشرف شہید رہبر انقلاب اسلامی کے تاریخی استقبال کے لیے مکمل طور پر تیار

نجف اشرف میں شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسد مطہر کی آمد سے قبل سکیورٹی، انتظامی اور خدماتی اداروں نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں، جبکہ لاکھوں عزاداروں کی شرکت متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کا مقدس شہر نجف اشرف آج ایک تاریخی اور غیر معمولی لمحے کا گواہ بننے جا رہا ہے، جہاں شہید رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے جسد مطہر کی آمد کے سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی گھنٹوں سے نجف اشرف کی فضا سوگ اور عزاداری میں ڈوبی ہوئی ہے۔ نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ، روضہ امیرالمومنین علیہ السلام اور شہر کی اہم شاہراہوں کو استقبالی اور تشییعی مراسم کے لیے آراستہ کیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی، امدادی اور خدماتی ادارے مکمل الرٹ ہیں۔

اعلان کردہ پروگرام کے مطابق شہید رہبر انقلاب اسلامی کا جسد مطہر آج رات نجف انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے عراق پہنچے گا، جہاں عراقی حکومت کے اعلی حکام، دینی، سیاسی اور سماجی شخصیات سرکاری استقبالی تقریب میں شریک ہوں گی۔

استقبالی مراسم کے بعد کل صبح روضہ امیرالمومنین علیہ السلام کے جوار میں وداع اور زیارت کی خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں عراق سمیت مختلف ممالک سے آنے والے زائرین اور عزادار شرکت کریں گے۔

دوسری جانب گورنری نجف اور دیگر عراقی اداروں نے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے کر زائرین کی آمد، رہائش، نقل و حمل اور سکیورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں، جبکہ عراق کے کئی صوبوں میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق کل صبح نجف اشرف سے شہید رہبر انقلاب اسلامی کے جسد مطہر کی تشییع کا آغاز ہوگا، جس کے بعد اسے مزید وداعی مراسم کے لیے کربلائے معلی منتقل کیا جائے گا، جہاں عراق اور دنیا بھر سے اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

News ID 1940189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha